ابنا: عراق کے شہر موصل میں آج بدھ کے روز ایک تیز رفتار گاڑی میں سوار حملہ آوروں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کاروائی کے بعد فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے۔واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد سے 360 کلومیٹر دور یہ شہر القاعدہ کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔طبی حکام نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انتظامیہ کے کسی بھی رکن نے نام ظاہر نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407901
عراق کے شہر موصل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔